ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کی کمی،فنی خرابی،متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر

طیاروں کی کمی،فنی خرابی،متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور ان میں موجود دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ شیڈول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی وغیر ملکی 15پروازیں متاثر، جن میں سے 11منسوخ جبکہ چار تاخیر کا شکار رہیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ارمچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 6017 اور لاہور ارمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018 کو منسوخ کر دیا گیا، لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758، کراچی جانے والی پرواز پی اے 401، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313، کراچی سے آنے واکی پرواز پی اے 404، کراچی جانے والی پرواز پی اے 405، ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263، ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 کو منسوخ کر دیا گیا ۔

متعد د پروازیں تاخیر کابھی شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا،مسافر اور ان کے ملنے والے ائیر پورٹ پر خوار ہوتے رہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer