قذافی بٹ :وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ،،وزیر اعظم تحریک انصاف کے ناراض ارکان کےگروپ سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں بڑے بریک تھروکا امکان ہے، ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ اور آٹا بحران پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اشیا کی قیمیتں کنٹرول کرنے اور آٹا کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان ے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا آج ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس بلایا ہے ۔وزیر اعظم تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی الگ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی الگ سے ملاقات کریں گی۔ حکومت پنجاب کے صحت کے شعبے میں اقدامات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔