سعدیہ خان: لاہور میں خوبصورت دن کا آغاز، سورج نے جلوے بکھیر دیے، ہلکی ہلکی سرد ہوا اور دھوپ نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ چھٹی کے روز شہری اچھے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکس اور تفریح گاہوں میں پہنچ گئے۔
قدرت ہوئی مہربان، سورج نے مکھڑا دکھایا تو سردی کا مزہ دوبالا ہوگیا، موسم کھل گیا، سورج کی تپش اور دھوپ نے موسم کو مزے دار بنا دیا، موسم کے بدلتے تیور وں سے شہری خوب محظوظ ہوئے اور چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے پارکس اور تفریح گاہوں میں پہنچ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 رہے گا اور جنوری کا آخری سپیل آج رات لاہور میں داخل ہوگا جو بارش کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائیں نمی کیساتھ لاہور میں داخل ہونگی جو آئندہ ہفتے لاہور میں ابرکرم برسائیں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔