ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جرائم پیشہ افراد کی غنڈہ گردی، فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور میں جرائم پیشہ افراد کی غنڈہ گردی، فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں جرائم پیشہ افراد کی دادا گیری، مصطفیٰ آباد میں بھتہ خوروں کی دکاندار پر فائرنگ ، نصیر آباد میں خریداری  کے پیسے مانگنے پرمسلح افراد نے دکان پر دھاوا بول دیا،  دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول  ہوگئی۔

پہلے واقعہ نصیر آباد کے علاقے گوپال نگر میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے خریداری کے پیسے مانگنے پر دکاندار پر فائرنگ کر دی، ملزمان آصف لالہ، قاسم لالہ اور طارق نے دکاندار میں توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ سٹی 42 کو موصول ہونے والی فوٹیج میں مسلح افراد کو فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  فائرنگ کے باعث دکاندار رفیق اور مجاہد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر ملزمان ہاکیوں اور ڈنڈوں سے بازار میں ادھم مچاتے رہے، متاثرہ دکاندار اور اسکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ غنڈہ عناصر ہر دوسرے روز بازار میں اسلحہ سے لیس کر ہر دکانداروں کو ہراساں کرتے ہیں مگر پولیس کی موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دندناتے پھر رہے ہیں

دوسرے واقعہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے دکاندار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دکاندار زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer