ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کی حکومت نے مزید 18 پاکستانی بے دخل کر دیئے

یونان کی حکومت نے مزید 18 پاکستانی بے دخل کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک: یونان کی حکومت نے مزید 18 پاکستانی اپنے ملک سے بے دخل کر دیئے جنہیں لاہور پہنچتےہی گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اہلکاروں نے تمام  بے دخل مسافر ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیے۔ جنہیں گلف ایئر کی پرواز 764 پر یونان سے لاہور بھجوایا گیا۔ اس دوران بے دخل پاکستانیوں کے اہلخانہ بھی اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے  ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

تاہم امیگریشن حکام نے گرفتار مسافروں کوملنے سے روک دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام گرفتار مسافر انسانی اسمگلرز کی مدد سے یونان پہنچے اور یورپ جاتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔

 امیگریشن حکام نے بے دخل مسافروں کے تمام کوائف درج کر کے انہیں ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔