ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم2013 سے محروم طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم2013 سے محروم طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:محکمہ ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم سے محروم طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 28 فروری کو ایوان اقبال میں تقریب منعقد کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ ایجوکیشن نے میڈیکل کالجز کے 2013 سے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم سے محروم طلبہ طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہر کے بیشتر میڈیکل کالجز کے طلبہ گزشتہ چار سال سے لیپ ٹاپ کی سہولت سے محروم ہیں، جن میں شیخ زید میڈیکل کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج، امیر الدین میڈیکل کالج سمیت دیگر کالجز شامل ہیں

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں واضع کیا گیا ہے کہ 28 فروری کو کالجز انتظامیہ کی جانب سے ایوان اقبال میں تقریب منعقد کی جائے۔