ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا چودہواں کانووکیشن، طالبات میں ڈگریاں تقسیم

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا چودہواں کانووکیشن، طالبات میں ڈگریاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا چودہواں کانووکیشن۔ تین ہزار سے زائد طالبات میں ڈگریاں تقسیم کر دی گئیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر آٹھ طالبات کو رول آف آنرز بھی پیش کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے چودہویں کانووکیشن میں وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے بطور پروچانسلر شرکت کی۔

کانووکیشن میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی بھی موجود تھیں۔ کانووکیشن میں تین ہزار نو سو چونسٹھ طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

 پی ایچ ڈی کی پندرہ ڈگریاں، بی ایس آنرز کی ایک ہزار سات سو سنتالیس، ایم فل کی چار سو چونتیس اور بی ایف اے کی ایک سو پنتیس طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں بہترین تعلیمی کارکردگی پر آٹھ طالبات کو رول آف آنرز اور بارہ طالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں میں رول آف آنرز دیے گئے۔

 وزیر ہائر ایجوکیشن نے طالبات کو ملکی ترقی کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔ کانووکیشن سے ڈگریاں لینے والی طالبات کہتی ہیں کہ لاہور کالج سے ڈگری لینا ان کا خواب تھا اور آج وہ بے حد خوش ہیں۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوسرے روز ہفتے کو پندرہ سو سے زائد طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔