ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، 2 مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، 2 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن  حکام کی  کارروائی۔ جعلی دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  سا وتھ افریقہ کے جعلی رہائشی کارڈز پر  لاہور سے ساؤتھ افریقہ جانے والے دو مسافروں کی کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب دستاویزات کی چیکنگ کی جارہی تھی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر نذیر احمد اور محمد جمیل  کو امیگریشن عملے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا  ہے۔ دونوں مسافروں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کی تلاش بھی شروع کر دی  گئی ہے۔