ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے روایتی تہوار بسنت منانے کے لئے بے تاب

لاہوریئے روایتی تہوار بسنت منانے کے لئے بے تاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فہد علی:موسم بہار کی پہچان قدیم  اور  روایتی تہواربسنت سے ہوتی تھی۔ شہریوں   نے  حکومت سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق اہل لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ جانے کیلئے بے چین ہیں۔ موسم قریب آتے ہی اُنہیں  بسنت کی یاد ستارہی ہے۔

 کبھی  آسماں رنگ برنگی   پتنگوں سے خوبصورت نظرآتاتھا۔ پابندی کے باعث بسنت کاتہوار  نہیں  ہورہاجس پرزندہ دل لاہوری پریشان ہیں۔ ان کاکہناہے کہ  وہ بسنت مناکرثقافت کوزندہ  رکھناچاہتے ہیں۔

  بسنت نہ صرف بہارکی خوشیاں منانے کانام ہے بلکہ اس سے کئی خاندانوں کاروزگاربھی وابستہ تھا۔ شہری کہتے ہیں کہ بسنت پرپابندی نہ لگائیں۔ دھاتی ڈوربنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔

 شہرِلاہورکے باسی اُن لمحوں کویاد کرتے ہوئے دوبارہ سے بسنت والی بہارکے منتظرہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یہ تہوارپُرامن منانے کی اجازت دی جائے۔