واسا:پانی والا تالاب کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار

واسا:پانی والا تالاب کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) پانی والاتالاب کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار، واسا نے فرنچ کمپنی ونسی کی معاونت سےمنصوبہ تیار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پانی والاتالاب کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ تیار، واسا نے فرنچ کمپنی ونسی کی معاونت سےمنصوبہ تیار کیا، پانی والا تالاب 10لاکھ گیلن پانی کی سٹوریج اور فراہمی کی استعداد رکھتا ہے، پانی والا تالاب کےاندر کریکس کی مرمت کی جائے گی جبکہ تالاب کی چھت نئے سرے سے ڈالی جائے گی۔

 واسا نے ٹیکنیکل معاونت کیلئے فرنچ کمپنی سے معاملات طے کر لئے ہیں جبکہ پانی والا تالاب1883 میں بنا تھا آخری دفعہ1996 میں تعمیر و بحالی کی گئی تھی۔

پانی والا تالاب سے اندرون شہر کی 3لاکھ سے زائد آبادی کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔