ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا میچ فکسنگ روکنے کیلئے انٹیگریٹیڈ ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ

 پی سی بی کا میچ فکسنگ روکنے کیلئے انٹیگریٹیڈ ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ روکنے کے لیے پی سی بی نے انٹیگریٹیڈ ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی واضع کردہ پالیسی میں پی ایس ایل تھری میں کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں نے انٹیگریٹیڈ ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے لیے دو انیٹگریٹی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔ آفیسرز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔ جس کے لیے ریٹائرڈ آرمی آفیسرز اور انٹیلی جنس کا کورس کرنے والوں کو فوقیت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز متحدہ عرب امارات، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، تاہم پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ سپاٹ فکسنگ کیس کے بعد کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔