(قیصر کھوکھر) کمزور آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کو بیورو کریسی کے ماتحت کر دیا۔ اب آئی جی آفس کی فائلیں، خط وکتابت، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سمریاں محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایک نوٹ کی منظوری دی ہے جس کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ اور مالی معاملات سمیت تمام قسم کی خط و کتابت اور سمریوں کا روٹ بذریعہ محکمہ داخلہ ہوگا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے آئی جی آفس کو آگاہ کر دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ محکمانہ ڈاک، سمریاں اور خط و کتابت کا روٹ بذریعہ محکمہ داخلہ ارسال کی جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پالیسی معاملات کی سمریاں محکمہ داخلہ کے روٹ سے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو جاتی تھیں لیکن اب تقررو تبادلے اور مالی معاملات کی سمریاں بھی محکمہ داخلہ کے روٹ سے بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا۔