ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1 ہزار سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال، طلبا کی زندگیاں خطر ے میں

 1 ہزار سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال، طلبا کی زندگیاں خطر ے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارتیں تاحال خستہ حالی کا شکار ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعمیر نو کے لیے جاری ایک ارب ستانوے کروڑ میں سے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی کارکردگی کا پول کھل گیا، رواں مالی سال کے دوران محکمہ سکول ایجوکیشن کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں خستہ حال سکولوں کی تعمیر نو کیلئے ایک ارب ستانوے کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا گیا تھا مگر محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک روپیہ بھی سکولوں کی تعمیر نو پر خرچ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب میں 1 ہزار سے زائد سکولوں کی عمارتیں تاحال خستہ حال ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتیں ہیں۔

دوسری جانب ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ استعمال نہ کرنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔