ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب قتل کیس میں نیا موڑ، وکیل نے پولیس تفتیش کا بائیکاٹ کر دیا

زینب قتل کیس میں نیا موڑ، وکیل نے پولیس تفتیش کا بائیکاٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے حق میں مظاہرہ کرنے والے گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پر معصوم زینب کے والد امین کے وکیل آفتاب باجوہ نے پولیس تفتیش کا بائیکاٹ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب قتل کیس کے مدعی محمد امین کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہاکہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، وہ زینب کے لئے انصاف مانگنے قصور کی سڑکوں پر نکلے تھے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں 150 افراد کو نامزد کیا جبکہ سینکڑوں افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے احتجاجی افراد کو رہا کرنے کا وعدہ کیا مگر بے گناہوں کو رہا نہیں کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کی رہائی تک پولیس تفتیش میں شامل نہیں ہوں گے، پولیس گرفتار افراد کے اخراج مقدمہ کی رپورٹ بنا کر دے تو مطمئن ہوں گے۔