(شاہین عتیق) ریلوے پنشن خور دبرد کرنے کے21سالہ پرانے کیس کی سماعت، سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ریلوے پنشن خورد برد کرنے کے21سالہ پرانے کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔8ملزمان میں سے6 ملزم عدالت میں پیش ہوتے ہوتے فوت ہوگئے، 2 ملزمان نصیراحمد ،محمد نصیر بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے۔عدالت میں 21سالوں میں 10گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔
آج آخری گواہ انسپکٹر پرویز کا بیان قلمبند کیا گیا عدالت نے زندہ4 ملزموں کو بیان کیلئے 31جنوری کو طلب کرلیا۔