ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل معرکہ آج ہوگا

انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل معرکہ آج ہوگا
کیپشن: City42 - Inter University Football Championship
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان قریشی) ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹریونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج پنجاب یونیورسٹی اورلاہورکالج کی ٹیموں کےمابین کھیلاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹریونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی۔آج پنجاب یونیورسٹی اور لاہورکالج کی ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے امپیریل یونیورسٹی کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دی تھی۔دوسرے سیمی فائنل معرکہ میں زبردست مقابلہ ہوا تاہم پنجاب یونیورسٹی کو یونیورسٹی آف لاہور کیخلاف کامیابی حاصل ہوگئی۔