(سٹی42) سیشن کورٹ میں چار بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار، عدالت نے بچوں کو پھوپھو کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ میں چاربچوں کاماں کےساتھ جانے سے انکار، ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے رائیونڈ کی کوثر بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے مطابق بھائی کی وفات کے بعد بھابھی گھر چھوڑ کرچلی گئی تھی ، بھابھی نے بھائی کی وفات کے بعد دوسری شادی کر لی ہے جبکہ کچھ عرصہ بعد بہانے سے بچوں کو ساتھ لے گئی تھی۔ بھابھی بچوں کی بہتر پرورش نہیں کرسکتی اور استدعا کی گئی کہ بہتر پرورش کیلئے بچوں کو میرے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔