ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ: دھند کے باعث انتظامیہ کی موسمی وارننگ جاری

لاہور ایئرپورٹ: دھند کے باعث انتظامیہ کی موسمی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) لاہورایئرپورٹ اوراطراف شدید دھند سے حد نگاہ200میٹر سے کم رہ گئی، دھند کے باعث ایئرپورٹ انتظامیہ نے موسمی وارننگ جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابقایئرپورٹ انتظامیہ نے دھند سے بچنےوالا جدید لائیٹنگ سسٹم آن کردیا ہے، صرف آئی ایل ایس کیٹیگری 3بی کے حامل طیارے ہی لینڈ کرسکتے ہیں، طیاروں میں جدید نظام نصب نہیں انکی آمدر روانگی بری طرح متاثر ہوئی، پی آئی اے کی دمام سے آنیوالی پروازپی کے248 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا، شاہین ایئرکی دمام سے آنیوالی پرواز 712کو بھی لینڈنگ میں دشواری، دونوں پروازیں لاہور کی فضائی حدود میں چکر لگارہی ہیں, حد نگاہ بہتر ہونے پر دونوں پروازیں لاہور لینڈ کر پائیں گی, حد نگاہ بہتر نہ ہوئی تودونوں پروازوں ک وکراچی بھجوا دیا جائے گا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پروازپی کے 650 اڑان نہ بھرسکی، پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پروازپی کے 313بھی اڑان نہ بھر سکی، دونوں پروازوں کی لاہور سے روانگی دھند کی وجہ سے متاثر، محکمہ موسمیات کے مطابق دن11بجے کے بعد دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔