سنٹرل لاہور میں نئے ٹریفک پلان اور مینجمنٹ کا فیصلہ

سنٹرل لاہور میں نئے ٹریفک پلان اور مینجمنٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سوبائل نوخیز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی عام، پیدل چلنے والے بھی زیبرا کراسنگ اور سگنل کا استعمال بھول گئے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراؤں پر سگنلز کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بنے لگی، صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کے زیراہتمام اجلاس میں نئے ٹریفک پلان اور مینجمنٹ کا فیصلہ کیا گیا جس میں پیدل چلنے والوں کے لیے سگنل کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی, مگر سڑکوں پر لگے پرانے سگنلز پر کوئی عمل نہیں کر رہا۔

ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے خلاف تو چالان کر سکتے ہے مگر پیدل چلنے والوں کا کچھ نہیں کر سکتے، زیبرا کراسنگ پر کھڑی گاڑیاں پیدل چلنے والوں کو زیبرا کرسنگ کا استعمال کرنے میں دشواری پیدا کرتی ہے.