ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  میرٹ کا بول بالا کرنا حکومت کا عزم ہے: گورنر پنجاب

  میرٹ کا بول بالا کرنا حکومت کا عزم ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن سے عہدہ کا حلف لیے لیا، متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھی گورنر سے ملاقات کی ہے۔

تقریب میں سیکرٹری سروسز پنجاب فرحان عزیز خواجہ، سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب سارہ اسلم، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب صائمہ سعید کے علاوہ ممبرز پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں قابل اور موزوں افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانا اور میرٹ کا بول بالا کرنا حکومت کا عزم ہے جس کے لئے کوئی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 دریں اثناگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عبیدابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاﺅس لاہور میں مصنف طحہ قریشی کی تصنیف قیام امن اور اقوام عالم  کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکا امن افغانستان سے وابستہ ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے مصنف کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد بھی دی۔ تقریب سے حافظ حسین احمد، صغریٰ صدف، اوریاجان مقبول، ڈاکٹر اجمل نیازی اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔