ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے این پی نے بلوچستان، سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

اے این پی نے بلوچستان، سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے عہدہ کے لئے امیدوار  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی سے اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرد خان، سینیٹر دائود خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے ملاقات کی اور آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں صدر آصف علی زرداری کی غیر مشروط حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کے سینیٹر دائود خان، سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کی جانب سے سینیٹ کے چئیرمین کے انتخاب اور صدر مملکت کے عہدہ پر انتخاب میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا جبکہ  ایم پی اے زمرد خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا اور صدر مملکت کے عہدہ پر انتخاب میں بھی صدر آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

اے این پی کے رہنماؤں نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس ملاقات کے موقع پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔