اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، وی لاگر اسد طور گرفتار

 اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، وی لاگر اسد طور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم  چلانے میں ملوث وی لاگر، سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اسد  طور کو  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کر لیا۔ 

اسد طور سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم 5 گھنٹے تک تفتیش کرتی رہی۔ ایف آئی اے حکام کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سوالات کے غیر تسلی بخش جوابات دینے پر اسد طور کو حراست میں لیا گیا۔

پیر کے روز  وی لاگر اسد طور کو اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے نے سوشل میڈیا پر خلاف قانون مواد پوسٹ کرنے کے ضمن میں تفتیش کے لئے طلب کیا تھا جہاں وہ اپنے کئی دوستوں کے ہمراہ گئے۔  پانچ گھنٹے بعد باہر کھڑے اسد طور کے دوستوں کو گرفتاری کی اطلاع ایف آئی اے اہلکار کے زریعے دی گئی، 

مشہور وکیل ایمان مزاری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم تھا کہ ایف آئی اے اسد طور کو ہراساں نہ کریں۔ ایمان مزاری کے مطابق تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے دفتر جانے کے بعد گئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اسد طور باہر نہیں آئے۔ اب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے نے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے-