ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد،شناخت نہ ہو سکی

شہر کے مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد،شناخت نہ ہو سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر کے مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد،  ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بھاٹی گیٹ ، شاہدرہ , اچھرہ ، کوٹ لکھپت  کے علاقے سے 4 لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔بھاٹی گیٹ ، پرندہ مارکیٹ سے 75 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،شاہدرہ ، بیگم کوٹ چوک کے قریب سے 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش،ا چھرہ میں واقع قبرستان کے قریب سے 55 سالہ شخص کی لاش جبکہ کوٹ لکھپت ، شنگھائی برج سے 35 سالہ نامعلوم کی لاش برآمد  ہو ئی۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔