متحدہ عرب امارات کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنےسے 9 پاکستانی زخمی

متحدہ عرب امارات کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنےسے 9 پاکستانی زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر عجمان میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 9 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

 عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے اتوار کو بتایا کہ آگ ہفتے کی دیر رات اس فیکٹری میں لگی جس میں سینیٹائزر اور پرفیوم بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی مصنوعات تیار کی جاتی تھیں۔

 متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عرب نیوز کو بتایا کہ، ’24 فروری کو عجمان، متحدہ عرب امارات میں سینیٹائزرز اور پرفیوم سے متعلق کیمیائی مصنوعات کی سہولت میں آگ لگنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔‘

 اس افسوسناک واقعے میں 9 پاکستانی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق زخمی پاکستانی شہریوں کا تعلق جنوبی صوبہ سندھ کے شہید بینظیر آباد اور مشرقی صوبہ پنجاب کے ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

 متحدہ عرب امارات تقریباً 15 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کا گھر ہے اور سعودی عرب کے بعد جنوبی ایشیائی ملک کو ترسیلات کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ان پاکستانیوں میں زیادہ تر ہنر مند مزدور اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔

 فیصل ترمذی کے مطابق زخمی پاکستانیوں کو عجمان، ابوظہبی اور شارجہ کے ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔

 اُن کا کہنا ہے کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حادثے کا شکار ہونے والے ساتھی پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔