لاہورمیں 5سے12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کی تجویز

 لاہورمیں 5سے12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر صدارت جشن بہاراں کےانتظامات کاجائزہ اجلاس، لاہورمیں 5سے12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کی تجویز دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جشن بہاراں کےانتظامات کاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں لاہوراورفیصل آباد میں جشن بہاراں کے انتظامات و پروگرامز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر بلال افضل، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریزاطلاعات و ثقافت، ہائر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، لائیوسٹاک ،کمشنر لاہور ڈویژن، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر لاہور ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی پی آر و متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ابراہیم مراداورڈپٹی کمشنر فیصل آباد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ 

ذرائع  کے مطابق لاہورمیں 5سے12مارچ تک  اور فیصل آباد میں 4سے 12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کی تجویز دی گئی، جس میں کھیل، ثقافت، سیاحت، موسیقی، برڈ اور پیٹ شو، آتش بازی کی تقریبات شامل ہونگی، لاہور اور فیصل آباد میں میراتھن ریس اور سائیکلنگ کے مقابلے بھی ہوں گے،میراتھن ریس میں بچے،خواتین، سپیشل پرسن اور اتھلیٹ حصہ لیں گے،راحت فتح علی خان، ساحر علی بگا و دیگرمعروف گلوکار میوزک شو پیش کرینگے،لاہور اورفیصل آباد میں محفل سماع بھی ہوگی،اقبال سٹیڈیم اور یونیورسٹی آف ایگریکلچرل میں جشن بہاراں کی تقریبات منعقد ہونگے۔
اس کے علاوہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں غیرملکی کھلاڑی سپورٹس ایونٹ میں حصہ لیں گے،پھولوں اور چنیوٹی فرنیچر کی نمائش بھی منعقد ہو گی،8مارچ کوعالمی یوم خواتین بارےخصوصی تقریبات ہونگی،خواتین کا مشاعرہ بھی ہوگا، گھڑ ڈانس، اونٹ ڈانس، دودھ دینے والی گائے اور بھینسوں کے مقابلے ہونگے، جشن بہاراں کےموقع پرفیصل آباد میں ہیوی بائیک شو ہوگا، لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ہوگا، لاہور اور فیصل آباد میں کارنی ول میں دلکش ثقافتی فلیوٹ بنائے جائیں گے، لاہور اورفیصل آباد میں نہروں کو سجایا جائے گا اورلائٹنگ ہوگی، گورنمنٹ کالج لاہور کے خصوصی مشعل مارچ میں 7ہزار سے زائد طلبہ شریک ہونگے، جشن بہاراں میں فوڈ میلے بھی لگائے جائیں گے۔