ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

بابر اعظم نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیم کے کئی کرکٹرز کی  حال ہی میں شادیاں ہوئی ہیں جس کے بعد کرکٹ فینز کپتان بابر اعظم کی شادی کے بھی  منتظر  ہیں۔

 دوران پریس کانفرنس ایک صحافی نے بابر سے پوچھا کہ سارے لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں ایسا کیوں؟ جس کے جواب میں کپتان نے کہا کہ میرے سفید بال عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں۔ 
شادی سے متعلق سوال پر بابر کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تب شادی ہو جائےگی، وقت کا تو میں بھی انتظار کر رہا ہوں آپ بھی کیجیے‘۔

اس دوران بابر سے افتخار احمد کا نام ’چاچا‘ رکھنے سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ افتخارکو میں نے مذاق میں کہا تھا لیکن دیکھیں اس سے وہ ہِٹ ہوگئے‘۔بابر اعظم نے افتخار احمدکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر