ہارس اینڈ کیٹل شو کا تاریخی میلہ منسوخ

ہارس اینڈ کیٹل شو کا تاریخی میلہ منسوخ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا تاریخی میلہ اس سال منسوخ کردیا ، مارچ میں 3 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے میلے کا انعقاد کینٹ میں فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونا تھا ۔

نگران پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات اور کفایت شعاری مہم کے باعث ہارس اینڈ کیٹیل شو کے انعقاد کو اس سال کیلئے منسوخ کر دیا ہے،  لاہور میں ہر سال جشن بہاراں کے دوران کینٹ میں3 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد ہوتا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سال سکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں، جبکہ کیٹل شو پر80 کروڑ روپے کے اخراجات کا بھی تخمینہ لگایا گیا تھا، جس پر کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ معاشی صورتحال اور کفایت شعاری مہم کے تحت 3 دن میں 80 کروڑ روپے کے اخراجات نہیں اُٹھائے جا سکتے۔ لہٰذا باہمی مشاورت کے بعد اس میلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کی ثقافت اور تاریخ کا ایک اہم میلہ تھا، جو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں جشن بہاراں کی تقریبات اپنے مقرر کردہ پروگرام کے مطابق ہوں گی جنہیں سپانسر کرکے ہی منعقد کیا جائے گا ۔