(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے خلاف ان کی اہلیہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ ثبوتوں کے ہمراہ درج کروایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر عالیہ صدیقی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ نوازالدین صدیقی ان سے بچوں کو چھیننا چاہتے ہیں حالانکہ انہوں ںے کبھی بچوں کا خیال نہیں رکھا۔
انہوں ںے روتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے ویسا ہے نہیں۔ وہ اب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچوں کو چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے باوجود کے بچوں کی پرورش میں اس کا کوئی کردار نہیں اور اس کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ باپ ہوتا کیا ہے۔