ویب ڈیسک: لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے سٹار افغان آل راؤنڈر راشد خان نے اتوار کو کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کرنے سے متعلق ٹویٹ کردی۔
راشد خان نے واضح کیا کہ میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔وہ اس وقت بنگلہ دیش میں موجودہیں، جہاں افغان کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش کے مابین ون ڈے سیریز جاری ہے۔
راشد خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " چونکہ ملک کی نمائندگی کرنا اولین فریضہ ہے اس لئے میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا، میری تمام تر دعائیں اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔"
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH ❤️ ????????