ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کافیصلہ، کمیشن کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا70 فیصد بطور کمیشن الاونس ملے گا.
: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کافیصلہ،  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کی سمری ارسال کردی جس کےمطابق  پہلے سے دیا جانیوالا 20 فیصد کمیشن الاؤنس کو 70 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے ۔ارسال کی گئی سمری کے مطابق کمیشن کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا70 فیصد بطور کمیشن الاونس ملے گا ۔  پنجاب حکومت کی جانب سے  فیصلے کی صورت میں  کمیشن کے ملازمین کی تنخواہین دیگر محکموں کے برابر ہوجائیں گی۔

 دوسری جانب  وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ  کیا گیا ہے ، تنخواہوں میں یہ اضافہ یکم مارچ سے کیا جائیگا۔وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے19 تک کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا۔

وزارت خزانہ نےتمام متعلقہ وزارتوں کومراسلہ جاری کر دیا ہے تاہم پہلے سےہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینےوالے اس اضافے سے مستفید نہیں ہوں گے۔حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔


 
 
 

Sughra Afzal

Content Writer