فاران یامین : فیروز پور روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،قصور سے آنے والی منی بس چھت پر سواریاں بیٹھا کر سفر کرتی رہی۔
منی بس ایل آر او چار آٹھ چھ ایک لاہور سے قصور بذریعہ فیروز پور روڈ سفر کر رہی تھی کہ راستے میں منی بس کے اندر جگہ باقی نہ رہی تو چند پیسوں کیلئے منی بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے چھت پر سواریاں بیٹھانا شروع کر دیں، ماضی میں بھی بس کی چھت پر سفر کرنے والے سواریاں متعدد بار حادثہ کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکی ہیں۔اب پابندی کے باوجود بس کے عملے نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔