ویب ڈیسک : روس نے سوشل نیٹ و رکنگ پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔
یوکرین پر حملہ کے بعد فیس بک نے روس کے میڈیا اداروں کے مختلف اکاؤنٹس بلاک کردئیے تھے جس پرکارروائی کرتے ہوئے روس نے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’روسکومنادجور‘ نے کہا ہے کہ اس نے فیس بک سے سرکاری نیوز ایجنسی ’آر آئی اے نوووستی‘، سرکاری ٹی وی چینل ’جویزدا‘ اور سرکار حامی نیوز ویب سائٹس ’لینٹا ڈاٹ آر یو‘ اور ’گازیٹا ڈاٹ آر یو‘ پر لگائی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم فیس بک نے میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس بحال نہیں کیے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ’جزوی پابندی‘ جمعہ سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے اس قدم کو روسی میڈیا کی حفاظت کے لیے ضروری قراردیتے ہوئے جائز کہا ہے۔