کومل اسلم : محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی ۔ شہر میں گزشتہ رات ہونیوالی بارش سےائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری,فضائی آلوگی کی شرح 89 ریکارڈ کی گئی
لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر اگر آلود رہنے کی پیشنگوئی کر دی،آئندہ 24گھنٹوں میں شہر اور گردونواح میں مزید بارش برسنے کا امکان ہے ۔شہر موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ کوہستان، بونیر،شانگالہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، باجوڑ،چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔
گزشتہ رات ہونیوالی بارش سےائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری,فضائی آلوگی کی شرح 89 ریکارڈ کی گئی ، امریکن سکول میں 158، ایچی سن کالج اور مال روڈ پر 156، اقبال ٹاؤن میں 137، انارکلی بازار میں 127، فتح گڑھ میں 107، فدا حسین ہاؤس میں 98، ٹاؤن شپ میں 97، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں ایئر کوالٹی انڈیسک 91 ریکارڈ کیاگیا۔