رانا فاران یامین: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کر دی،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر اور گردونواح میں بارش برسے گی۔ فضائی آلودگی کی شرح کم ہوگئی۔
رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ رات ایبٹ روڈ ، شملہ پہاڑی،کینال روڈ، لکشمی چوک کے علاقوں میں بارش ہوتی رہی اسی طرح ملتان روڈ ،مال روڈ ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش جاری رہی ۔
بارش کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح کم ہوگئی فضائی آلوگی کی شرح 89 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور امریکن سکول 158، ایچسن کالج مال روڈ 156، اقبال ٹاؤن 137، انارکلی بازار 127، فتح گڑھ 107، فدا حسین ہاؤس 98، ٹاؤن شپ 97، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 91 ریکارڈ کی گئی
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔