سٹی 42: محکمہ ریلوے میں گریڈ 17 اور 18 کے چار افسران کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پراکس ریلوے اسجد راشد مرزا کو وزیر ریلوے کا سٹاف افسر تعینات کردیا گیا ہے۔اسجد راشد مرزا شعبہ سول انجینئرنگ میں گریڈ 18 کے افسر ہیں۔گریڈ 18 کی ہی عابدہ مریم لودھی کو ڈویژنل کمرشل آفیسر ملتان ڈویژن ،گریڈ 17 کی حافظہ زینب منور کو جے ٹی او سیفٹی لاہور ہیڈکوارٹر تعینات کیاگیاہے۔
دوسری جانب سینٹرل سلیکشن بورڈ میٹنگ کی سفارشات پر پوسٹل گروپ کے11 ، گریڈ 20 کے چار، گریڈ 19 کے سات افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی.وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت مواصلات کو آگاہ کردیا ہے ۔ گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں حافظ ظفر علی، عبدالرزاق، خالد جاوید اور حسن اختر شامل ہیں۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں حافظ شکیل، رضوان جاوید، ارم طارق، ناصر محمود، فوزیہ سلمان، محمد شکور اور نثار محمد خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسران کی ترقیوں سے محکمہ ڈاک میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جائیں گے ، وزارت مواصلات کی ہدایات کی روشنی میں پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے۔