ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے 7پیسے اضافے کی تجویز ڈیزل کی قیمت میں 19روپے61پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ موجودہ عائد پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں 6چھ روپے فی لیٹر اضافہ بنے گا ۔ فی لیٹر پٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17روپے97پیسے ہے ذرائع کے مطابق فی لیٹرڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روہے 36پیسے ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہو گا۔
واضح رہے کہ پچھلی باربھی اوگرا نے پٹرول مہنگی کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی تاہم اس سمری کو مسترد کر دیا گیا تھا ۔