(سٹی42) مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی سٹار حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں'تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم'گانا چل رہا ہے، حریم شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواظہار محبت کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سیاست دانوں کے ساتھ متعدد ویڈیوز بنا کروائرل کرنے والی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی، اس میں حریم شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کیا،اس ویڈیو کو حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیا جس کےبیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ گانا چل رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ متنازع ٹک ٹاک سٹار گانے کے ساتھ لپ سنکنگ کررہی ہیں اور موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر کو دکھاتے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں، حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پرائیویسی کا خیال کرتے اس کو محدود کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو صرف لائیک کرسکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں کوئی کمنٹ نہیں کیا جاسکتا۔ ویڈیو سامنےآنے پر صارفین کی ایک کثیر تعداد اس کو پسند کرچکے ہیں، ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اپنے گزشتہ انٹرویو میں حریم نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو مجھے پسند ہیں اور ان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں۔اور انشااللہ وہ بنیں گے وزیراعظم۔مجھے ان میں پوٹینشل نظر آتا ہے اور وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔