ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ، علی اکبر) پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اس سلسلے میں مبینہ طور پر مرکزی کردار ادا کیا، چودھری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کیا، انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی فون پر رابطہ کیا، پرویز الٰہی کے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا اور پرویز الٰہی کے رابطہ کرنے پر ہی (ن ) لیگی قیادت نے اپنے زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لیے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے ہی پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوارکامیاب ہوئے، پنجاب میں سینیٹ کی 11 خالی نشتوں پر نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے  حصے میں پانچ پانچ نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک سیٹ مسلم لیگ (ق) کے حصے میں آئی ہے۔

تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔مسلم لیگ( ن) کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ  کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer