ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار

 افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سول سیکریٹریٹ (قیصر کھوکھر) حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار کر لی، اب ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسران کو بھی گاڑیاں ملیں گی۔

نئی پالیسی کے تحت اب گریڈ بیس کے او ایس ڈی افسر کو گاڑی دی جائے گی، محکمہ کے سیکرٹری کو دو گاڑیاں ملیں گی، سیکرٹریز کو ایک گاڑی دفتری استعمال اور ایک ٹور کے لئے دی جائے گی ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو بھی ایک ہزار سی سی گاڑی ملے گی، سیکشن آفیسر کو اضافی ہونے کی صورت میں گاڑی دی جائے گی، اگر پول میں گاڑی نہیں ہوگی تو سیکشن آفیسر کو گاڑی نہیں ملے گی،  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی منظوری کے لئے ارسال کر دی۔

دوسری جانب محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ٹرانسپورٹ ہول میں گاڑیاں ختم ہو گئیں، محکمہ ہاؤسنگ اور محکمہ ٹورازم نے نئی گاڑیاں مانگ رکھی ہیں، نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی سے پول میں گاڑیوں کی شدید کمی ہے، جو گاڑیاں موجود ہیں وہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسران میں تقسیم کر رکھی ہیں، پارلیمانی سیکرٹریز کے پاس 2004 ماڈل کی پرانی گاڑیاں ہیں، محکمہ ایس ای ڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو گاڑیوں کی کمی سے آگاہ کر دیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer