ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایس پی ٹریفک پولیس کا اہم فیصلہ

ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایس پی ٹریفک پولیس کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) حادثات سے بچاؤ کیلئے شہری کو ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنی چاہیے، اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کرے، اچھی ڈرائیونگ اسی وقت ہوتی ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے ہمیں ٹریفک قوانین پر من و عن عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں، ہمیشہ اپنی لین میں رہتے ہوئے گاڑی چلائیں، دوران ڈرائیونگ جلد بازی کا مظاہر ہ نہ کریں کیونکہ جلد بازی اور کسی کا حق سلب کرنے سے اکثر و بیشتر حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن ٹھنڈا پڑ گیا، ایس پی ٹریفک محمود الحسن گیلانی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ٹریفک وارڈنز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مراسلہ لکھ دیا۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی ٹریفک نے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا، جس دوران دیکھنے میں آیا کہ ٹریفک وارڈنز بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے، جس پر ایس پی ٹریفک محمود الحسن گیلانی نے سیکٹر انچارجز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں ایس پی صدر نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہے اور ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن نہ ہونے سے موٹرسائیکل سواروں نے بھی ہیلمٹ پہننا چھوڑ دیے ہیں، ایس پی محمود الحسن گیلانی نے مراسلے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈن بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔

 اس حوالے سے ناقص کارکردگی والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔