سٹی42: ایل ڈی اے کا سات غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن، چاردیواریاں، زیر تعمیر سڑکیں ودیگر انفراسٹرکچرمسمار کردیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پراسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزکے عملے نےڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی آپریشن کیا، فیروز پورروڈ اور شہزادہ روڈ پرواقع سات غیر قانونی رہائشی سکیموں میں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمارکردی گئیں۔
آپریشن کے دوران النور پارک، القمر ہومز، الفجر سٹی، چغتائی گارڈن، شاہین گارڈن، البشیرہومز اور الریحان گارڈن فیزٹو کی زیر تعمیر سڑکیں، سیوریج سسٹم، چار د یواریاں، گرین بیلٹس، دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمارکردیا گیا۔