2 فٹ اراضی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے منفرد فیصلہ سنا دیا

 2 فٹ اراضی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے منفرد فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) 2 فٹ وراثتی جگہ پارٹیوں کے درمیان انا کا مسئلہ بن گئی، مقدمے بازی پر لاکھوں خرچ ہوگئے، زمین پھر بھی ہاتھ نہ آئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے جان محمد وغیرہ کی  درخواستوں پر سماعت کی، فریق مخالف محمد ادریس کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہماری ماں بشیر بی بی نے یہ پراپرٹی اپنے بھائی کو دے دی۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فریقین کا موقف سن کر  2 فٹ متنازعہ جگہ بارے اپنی نوعیت کا منفرد فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اراضی کو سرکاری قرار دیتے ہوئے سرکار کو قبضہ میں لینے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد فریقین نے سپریم کورٹ میں کیس لڑنے کیلئے وکلاء سے رابطے شروع کردیئے۔


Sughra Afzal

Content Writer