رضوان نقوی: انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیوکی شادی پورہ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی، بجلی کے بلز سے چھیالیس کروڑ اکیاسی لاکھ روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز چوری کا سراغ لگا لیا ، آفاق سٹیل ملز پرائیویٹ لمٹیڈ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹیلی جینس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے " آفاق سٹیل ملز پرائیویٹ لمٹیڈ" میں بڑی چھاپہ مارکارروائی کر کے سٹیل ملز کی پروڈکشن اور سپلائی کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لےلیا، آفاق سٹیل ملز کے بجلی کے بلز سے بڑے پیمانے پر ڈیوٹی ٹیکسز کی چوری کا سراغ لگا لیا گیا۔
آفاق سٹیل ملز کے جولائی سے دسمبر دوہزار انیس تک کے بجلی کے بلزسے 46 کروڑ 81 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کیے گئے۔
آئی اینڈآئی حکام کےمطابق آفاق سٹیل ملزنے چھ ماہ کے دوران 2ارب 75 کروڑ روپے مالیت کی پروڈکشن کی۔
ڈی جی انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو ڈاکٹر بشیراللہ کی ہدایت پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی، آفاق سٹیل ملز کے مالک الیاس سعید اور مینجرز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے، آئی اینڈآئی حکام کے مطابق آفاق سٹیل ملز کے ریکارڈ کی چھان بین کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔