ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ایرانی سفیر کی ملاقات

ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ایرانی سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر :پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے دیگر سفارتکاروں کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چودھری شجاعت حسین  نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،برادر اسلامی ملک اور قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے بارے میں خصوصی طور پر دریافت کیا اور صحت یابی پر مبارکباد دی۔

 واضح رہے چودھری شجاعت حسین علیل  ہونے کے باعث کچھ عرصہ علاج کیلئے باہر بھی رہے ،آج کل لاہور میں ہیں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کیے ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer