ٹیکسٹائل ملز مالکان کی ملیں بند کرنے کی دھمکی کام کر گئی

ٹیکسٹائل ملز مالکان کی ملیں بند کرنے کی دھمکی کام کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹیکسٹائل ملز مالکان کی ملیں بند کرنے کی دھمکی کام کر گئی، وزیراعظم عمران خان نے گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا۔

ٹیکسٹائل ملز مالکان کا وفد گوہر اعجاز کی سربراہی میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا، ٹیکسٹائل ملز مالکان کی عمران خان سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں پر ختم سرچارج دوبارہ عائد کرنے سے درپیش مسائل پربات ہوگی، پاورڈویژن نے ایک سال قبل ختم کئے گئے سرچارج دوبارہ بحال کر دئیے تھے، حکومتی اقدام کے خلاف ٹیکسٹائل ملز مالکان نے ملز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پاکستان بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کو  12 ماہ کے بجلی بقایات بل یکمشت بھجوا دئیے جسے اپٹما  نے مسترد کرتے ہوئے ملیں بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اپٹما نے  اس اضافے کو مسترد کر دیا تھا، تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ملک بھر کی ملوں کو 12 ماہ کے بجلی کے بل یک مشت ادا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جسے ملز مالکان نے مسترد کر دیا اور بل دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں اپٹما نے حکومت کو خط بھی لکھا گیا تھا۔

حکومت کے اس اقدام کے بعد اپٹما کی جانب سے پنجاب سمیت ملک بھر کی ملیں بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا اور کہا گیا  کہ کروڑوں روپے کے اضافی بل ادا نہیں کر سکتے، یہ وزارت توانائی پٹرولیم کا ظلم ہے، اپٹما کا کہنا  تھا کہ وفاقی وزرا  ندیم بابر اور عمر ایوب وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان حالات میں ٹیکسٹائل ملز نہیں چل سکتیں اور اس فیصلے سے دس لاکھ مزدور پنجاب میں بے روز گار ہو سکتے ہیں۔

اپٹما نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ تمام تر صورتحال کا نوٹس لیں اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتوں کو درپیش مسائل کو حل کریں تاکہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہو اور ملکی معیشت چل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer