ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تاثر اُبھرا : میرا

پی ایس ایل سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تاثر اُبھرا : میرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملک کے اندر انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تاثر ابھرا ہے۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہورہے ہیں جس میں درجنوں غیر ملکی کھلاڑی بھی یہاں آئے ہیں جو خوش آئند بات ہے، پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے، اس ماحول میں کرکٹ اور شوبز ستاروں کا خوب رنگ جم رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب پر میرا نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائیں گی، ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز اور ہنر مند جس انداز سے محنت کر رہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی، فلموں میں میری اداکاری کو فلم بینوں نے سراہ کر میری حوصلہ افزائی کی ہے، معیاری فلمیں بنا کر ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer