تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لیں

تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈی اے ای، ڈی کام اور ڈی بی اے کے امتحان میں ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر، سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کی تعیناتی کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لیں۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈی اے ای، ڈی کام اور ڈی بی اے کے امتحان 13 جون سے لیے جائیں گے ۔ فنی تعلیمی بورڈ نے مذکورہ امتحانات کی نگرانی کیلئے اساتذہ سے درخواستیں مانگ لیں ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر کیلئے گریڈ 17 اور سپرنٹنڈنٹ کیلئے گریڈ 16 کے افسران درخواست دیں سکیں گے۔ اسی طرح ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے گریڈ 14 اور نگران کیلئے گریڈ 6 کے ملازمین اہل ہونگے۔

 تعیناتی کیلئے اساتذہ کو 28 فروری تک درخواستیں فنی تعلیمی بورڈ کو بھجوانا ہونگی، فنی تعلیمی بورڈ نے عملہ کی تعیناتی کے حوالے سے تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer