ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے سٹیل سیکٹر کیلئے اہم خبر آگئی

 لاہور ہائیکورٹ سے سٹیل سیکٹر کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: City42 - Steel Sectors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ سے سٹیل سیکٹر کیلئے اہم خبر، عدالت نے امپورٹ پر ادا شدہ سیلز ٹیکس کی مکمل ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے دی۔جسٹس شاہد کریم نے مغل سٹیل لمیٹڈ کی درخواست پر حتمی فیصلہ جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر وفاقی حکومت، ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس ایڈ جسٹمنٹ سے روکنا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر کا سیلز ٹیکس کی مکمل ایڈجسٹمنٹ سے روکنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کے امپورٹ پر ادا شدہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

ایف بی آر کے لیگل ایڈوائزر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ ٹیکس گزار جون 2018 سے قبل ادا شدہ ٹیکس کی مکمل ایڈجسٹمنٹ نہیں لے سکتا۔

Sughra Afzal

Content Writer