ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلی پنجاب کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال  اورسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال، تحمل اور برداشت کی متقاضی ہے، ن لیگ عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے اس لیے ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک اور قوم کے ساتھ وفادار نہیں۔دونوں رہنماؤں کے مابین سینٹ الیکشن سمیت سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔