ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سوار خاتون سے موبائل چھین کر فرار، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

موٹرسائیکل سوار خاتون سے موبائل چھین کر فرار، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:خواتین سے پرس اور ہینڈ بیگز چھیننے کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا۔ پرانی انارکلی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون رضیہ سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

صوبائی دارالحکومت میں خواتین کے ساتھ راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں ۔پرانی انارکلی کے علاقے میں ڈاکو راہ گیر خاتون رضیہ بی بی کا بیگ چھین کر فرار ہوگیا ۔سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس موٹرسائیکل سوارڈاکو کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم نے گلی میں موجود افراد اور اطراف کا جائزہ لیا اور پلک جھپکتے ہی خاتون سے بیگ چھینا اور فرار ہو گیا۔گلی میں موجود افراد نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔دوسری جانب پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔